راولپنڈی ، پولیس نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا،چھینی گئی رقم برآمد

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی پولیس نے شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینی گئی رقم ایک لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور انہیں گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد انہیں چالان سمیت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔