لاہور ہائیکورٹ ،کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی کاغذات کے ذریعے کسٹم سے چھ ارب روپے کا سامان نکلوانے کے مقدمے میں کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ صدیق اعوان سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس شہباز رضوی نے جمعے کو کیس کی سماعت کی ۔ بیرسٹر حسن انوار پنوں نے ملزمان کی طرف سے دلائل دیے۔