لاہور ہائیکورٹ ،ایم پی اے اعجاز شفیع کی معطلی پر جواب طلب

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری اعجاز شفیع کی معطلی کے خلاف درخواست پر مدعا علیہان کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کے دوران کہا کہ کیا اتنا لمبا عرصہ ایک ممبر اسمبلی سے باہر رہ سکتا ہے۔