گوجرانوالہ،محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام ربیع کے چارے اور موسم سرما کی سبزیوں کے متعلق فارمرز ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد کیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام موضع کوٹ قاضی اور ساہنکے میں ربیع کے چارے اور موسم سرما کی سبزیوں کے متعلق فارمرز ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد کیا،کسانوں کو سبزیوں اور ربیع کے چارے کی پیداوار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا اور کسانوں کو لیکچر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے کہا ہے کہ یو سی پپناکھہ،مرکز قلعہ دیدار سنگھ، تحصیل اور ضلع گوجرانوالہ میں کسانوں کی تربیت کیلئے پروگراموں کا انعقاد کیاگیا اوروہاں موجود کاشتکاروں کو ربیع کے چارے اور موسم سرما کی سبزیوں کی پیداواری ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی گئی تاکہ مذکورہ فصلوں کی زیادہ سے زیادہ اور بہتر فی ایکڑ پیداوارحاصل کی جا سکے۔

اس موقع پر حافظ عنایت اللہ زراعت آفیسر قلعہ دیدار سنگھ اور میاں ارشد سینئر ایف اے یونین کونسل پپناکھہ نے بھی کسانوں کو پیدوار میں اضافے کیلئے تربیت دی۔\378

متعلقہ عنوان :