ڈی سی لوئر دیر کی ہدایت پر اے ڈی سی جنرل کے زیرصدارت گوڈ گورننس پر اجلاس

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لوئر دیر میں ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان کی ہدایت پر گڈ گورننس روڈ میپ اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی سی أفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اہم عہدیداروں بشمول اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز، اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، بشیر خان نے اگست اور ستمبر 2025 میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور گڈ گورننس کے روڈ میپ پر موثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔عہدیداروں کو فیلڈ وزٹ کرنے، شہریوں کے تاثرات جمع کرنے اور شکایات کے موثر حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :