Live Updates

صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو کھلانا چاہیے : باسط علی

جن کو صورت حال سنبھالنی نہیں آتی وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں : سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 ستمبر 2025 15:01

صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو کھلانا چاہیے : باسط علی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2025ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو ٹیم میں کھلانا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ کوچ اس کو بنایا ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے آیا، جس نے کبھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی نہیں ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ جن کو صورت حال سنبھالنی نہیں آتی وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ براڈ کاسٹرز نے ہی کروایا ہے، میں اس کو ایشیا کپ نہیں براڈ کاسٹرز کپ کہتا ہوں۔

(جاری ہے)

 

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم کی مڈل آرڈر پرفارم کرہی نہیں رہی ہے، 10 اوور کے بعد کم رنز بنتے ہیں تو یہ بیٹرز کی نااہلی ہے۔ 
اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا، چاہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف جیت کی ہیٹ ٹرک نہ کرے، بیٹرز کو اپنی شاٹ سلیکشن کو دیکھنا ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے میچ میں کچھ غلطیاں کیں، فائنل میں بھارت کے ساتھ میچ مختلف اور مشکل ہوگا، شاہین آفریدی کی جانب سے شروع میں وکٹیں لینا ضروری تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات