پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مری میں ناقص خوراک فراہم کرنے والے فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری میں ناقص خوراک فراہم کرنے والے فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈنہ ایکسپریس وے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 10 مراکز کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 2 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور ایکسپائرڈ خوراک رکھنے پر 80 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 8 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ سیاحوں اور شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے تحت صوبےمیں ناقص خوراک فراہم کرنے والے فوڈ پوائنٹس کے خلاف سلسلہ وار کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :