کراچی، شاہراہِ فیصل پر ٹریفک حادثہ، بائیک رائیڈر جاں بحق

جاں بحق نوجوان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)شہر قائد میں شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، جس میں 19 سالہ حسیب ولد جاوید جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق نوجوان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایدھی کے مطابق متوفی نوجوان رنچھور لائن کا رہائشی اور ایک موٹر بائیک رائیڈر تھا۔