نوجوان نسل میں کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے دانستہ کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی،پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

جمعہ 26 ستمبر 2025 16:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) نوجوان نسل میں کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے دانستہ کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پاتے ہوئے مستحکم معیشت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے 12ویں تعمیر ایوارڈز 2025 ء روڈ شو کے اورینٹیشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افراد اپنی آمدن کو کسی ایک ذریعے تک محدود کرنے کی بجائے ضمنی کاروباری کا بھی اجراء کریں تاکہ معاشی جدوجہد میں بحرانی کیفیت سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی بصیرت کے مطابق بزنس انکوبیشن سنٹر طلباء کو کاروباری رہنمائی ،لیبارٹری اور ورکنگ سپیس کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ائیر کے طلباء اپنے کاروباری خیالات کو تجارتی شکل دینے کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔ تعمیر ٹرسٹ میں ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے منیجر عمران عظیم نے مارکیٹ کے کئی خلا کے بارے آگاہ کیا اور طلباء کو مختلف شعبہ جات میں کاروباری امکانات سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔

متعلقہ عنوان :