راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،سات ملزمان گرفتار

جمعہ 26 ستمبر 2025 17:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے شراب اور بھاری مقدار میں اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 60 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے بھی ایک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ بمعہ ایمونیشن قبضے میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔