Live Updates

مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا ہے‘ عظمیٰ بخاری

پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا، وہ صوبے کا تحفظ کرنا جانتی ہیں مخالفین مریم نواز کے فلاحی کاموں پر پوائنٹ اسکورنگ کرکے خبروں میں جگہ بناتے ہیں

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:12

مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا ہے‘ عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے،پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے، انہیں غیر ضروری بیان بازی سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور مریم نواز نہ صرف عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہیں بلکہ پنجاب کا تحفظ کرنا بھی جانتی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے اور بھی بہت سے موضوعات موجود ہیں لہٰذا سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ حقیقی معنوں میں سیلاب متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں جبکہ مخالفین محض پوائنٹ اسکورنگ کے ذریعے خبروں میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کی اپنی کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں وہ دوسروں کے فلاحی کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے جسے عوام بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات