ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:45

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ کے ساتھ خصوصی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبا، اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں انہوں نے طلبا کے سوالات کے جوابات دیئے اور قومی سلامتی، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

طلبا نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے بھارت کے خلاف کامیاب حکمت عملی اور عسکری فتوحات پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شرکا ء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلبا ہر وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دشمن کی جانب سے جاری منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ابہام اور شکوک و شبہات کو اس نشست نے ختم کیا ہے۔شرکا ء نے یہ بھی کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات کے دوران انہیں فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے خطرات سے متعلق آگاہی ملی جو نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس نوعیت کے سیشنز کو تعلیمی اداروں میں باقاعدگی سے منعقد کیا جانا چاہیے۔