اوکاڑہ میں مبینہ غیرت کے نام پر قتل، وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ کا نوٹس

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:33

اوکاڑہ میں مبینہ غیرت کے نام پر قتل، وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ کا نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) وزارتِ انسانی حقوق کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اوکاڑہ میں مبینہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس افسوسناک واقعے کو انسانی وقار اور معاشرتی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف قانون بلکہ اخلاقیات کے بھی خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ تحقیقات شفاف اور غیر جانبدار ہوں تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ **مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔وزارتِ انسانی حقوق نے واضح کیا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :