اسرائیل فلسطین کے درمیان تنازعات ناقابل حل نہیں، سعودی وزیرخارجہ

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تمام تنازعات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مذاکراتی عمل ہونا ضروری ہے،گفتگو

جمعہ 26 ستمبر 2025 17:49

اسرائیل فلسطین کے درمیان تنازعات ناقابل حل نہیں، سعودی وزیرخارجہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات ناقابلِ حل نہیں ہیں اور اگر سنجیدہ سیاسی عزم موجود ہو تو یہ تنازعات مذاکرات سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تمام تنازعات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مذاکراتی عمل ہونا ضروری ہے۔

ہم ان تنازعات کو ناقابلِ حل نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدہ ارادہ ہے اور ہمیں فلسطینی اتھارٹی سے معلوم ہوا ہے کہ وہ تیار ہیں اور ان مسائل کو ایک معقول اور عملی طریقے سے حل کرنے کے لیے آئیں گے تو ہم نسبتا کم وقت میں ایک فلسطینی ریاست قائم کر سکتے ہیں جو نہ صرف پائیدار اور قابلِ عمل ہو بلکہ اسرائیل میں اپنے ہمسائیوں کے ساتھ ہم آہنگی سے رہ سکے۔