امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے،شاہی اعلامیہ

جمعہ 26 ستمبر 2025 16:21

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے شاہی دیوان نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو ملک کا نیا مفتی اعظم مقرر کردیا ہے۔شاہی اعلامیے کے مطابق شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ میں ڈگری حاصل کی اور مختلف اعلی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔وہ 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوری کے اسپیکر بھی رہے ہیں۔شیخ صالح بن حمید کو یہ ذمہ داری مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد سونپی گئی ہے۔ شاہی دیوان نے منگل کی صبح ان کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔