ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:59

ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی جن پنگ نے منظوری کے معاملے میں شاندار کردار ادا کیا۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج غزہ پر بات چیت بہت اچھی رہی، مسلم ممالک کے رہنماں سے غزہ پر بہت اچھے مذاکرات ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے، ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی شاندار ملاقات ہوئی۔