نوشہرہ ،افغان باشندوں کی جانچ پڑ تال ،سرچ کے نام پربدرشی پولیس نے ہم وطنوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

کئی شہریوں کو کرایہ داری معاہدے کے نام پر تھانے لے جا کر حوالات میں بند کردیا، شہریوں کی روئیے کے خلاف احتجاج کی دھمکی

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)وفاقی حکومت کی جانب سے نوشہرہ میں مقیم افغان باشندوں کی جانچ پڑ تال اور سرچ کے نام پربدرشی پولیس نے اپنے ہی ہم وطن پاکستانیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا، کئی شہریوں کو کرایہ دار معاہدے کے نام پر تھانے لے جا کر حوالات میں بند کردیا، شہریوں نے روئیے کے خلاف بھر پور احتجاج کی دھمکی دے دی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں معلوم ہوا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں افغان مہاجرین کو باعزت طور پر افغانستان واپس بھیجنے کا ٹاسک اور ان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ذمہ داری پولیس کے سپرد کیا گیا ہے جس میں پشاور سمیت ضلع نوشہرہ سر فہرست ہے لیکن بدرشی پولیس نے گزشتہ روز نوشہرہ کے پوش علاقہ ارمرکالونی مانکی روڈ ،اے ایس سی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں افغان مہاجرین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور سرچ کے نام پر پاکستانی شہریوں کو بھی ہراساں کرتے ہوئے تنگ کرنا شروع کر دیا جس میں کئی پاکستانی شہریوں کو کرایہ دار معاہدے کی آڑ میں تھانے لے جاکر حوالات میں بند کر دیا جب کہ بعض ایسے شہریوں کو بھی تھانے لے جایا گیا تھا جو آرمر کالونی یا اے ایس سی کالونی میں اپنے ہی ملکیتی مکانات میں رہائش پذیر ہیں یا ان کا مالکان مکانات کے ساتھ کرایہ دار معاہدہ ہوچکا تھا ،تھانہ بدرشی کی انتظامیہ کے اس روئیے پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں،شہریوں نے وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس کے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کردیا ہے اور اگر پھر بھی مسلہ حل نہ ہوا تو شہریوں نے بدرشی پولیس کے اس روئیے کے خلاف بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔