سوات، زرعی یونیورسٹی میں ’جامع طرز حکمرانی اور قیام امن ‘پر سیشن کا انعقاد

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)زرعی یونیورسٹی سوات میں جامع طرز حکمرانی اور قیام امن کے عنوان سے ایک روزہ سیشن منعقد ہوا۔ یہ نشست ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریری ڈیپارٹمنٹ اور کے پی سینٹر آف ایکسیلنس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم کی ہدایت پر یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ہوئی۔مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داد جان تھے جبکہ فیکلٹی، سٹاف اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر فضل واحد نے ادا کیے۔پہلے مقرر اکبر خان (ایڈوائزر فنانس و اسٹیبلشمنٹ)نے گورننس کی تاریخ، جدید تصورات، گڈ گورننس، شفافیت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ نے قرآنی تصورات کی روشنی میں دیرپا امن کے حوالے سے جامع نکات پیش کیے۔

(جاری ہے)

اختتامی کلمات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داد جان نے مقررین کی بصیرت اور انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انصاف، منصفانہ تقسیم، وسائل کا مثر استعمال، جامعیت، فیصلہ سازی اور باہمی مکالمہ ہی امن اور گڈ گورننس کی بنیاد ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر فضل واحد نے مہمان خصوصی، مقررین، اساتذہ، عملہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شرکا کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :