سی سی ڈی پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پولیس نےاعوان چوک ناکہ ولی محمد کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ناکہ پر پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ رکنے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ڈاکو کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی جو سرقہ وہیکلز، چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے پستول 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ سی سی ڈی ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :