سکھر ، تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)سکھر میں بااثر وڈیرے کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی کراچی میں سرجری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر نے بتایا کہ اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کردی گئی ہے لیکن اس کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا لہٰذا متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سارہ جہانگیر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پوری کوشش کی گئی کہ اونٹنی کا خون ضائع نہ ہو، اونٹنی کی مکمل صحت یابی کیلئے اب بھی طویل وقت درکار ہوگا۔اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ کاٹنے سے متعلق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر نے کہا کہ اونٹنی کی ٹانگ کیلئے کسی حل کی امید میں ہیں۔سارہ جہانگیر نے کہا کہ اونٹنی کے ایکس ریز اور تصاویر مصنوعی اعضا بنانے والی کپمنی کو بھی بھیج رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :