راولپنڈی پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 53 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 53 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کینٹ پولیس نے تین ملزمان سے 18 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے دو ملزمان سے 15 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن، تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب، جبکہ صدر واہ پولیس نے بھی ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔

اسی طرح رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :