منشیات کیس میں ملزم کو 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملزم مطیع اللہ خان کو 14 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال نے فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں 2024 میں دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔پراسیکیوٹر فیاض احمد بھٹی کے مطابق ملزم کے خلاف آٹھ گواہوں نے شہادت دی، جس کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ تمام شواہد اور بیانات ملزم کے خلاف جرم ثابت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :