تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ کا افتتاح کردیا گیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ کا افتتاح کردیا گیا۔انگریز دور میں بنائے گئے چوکیات و تھانہ جات کی ازسر نو تعمیر و مرمت و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے شروع ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن " پولیس انفراسٹرکچر میں بہتری " کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ ڈیرہ بھکر پل کا تزئین و آرائش و تعمیر نو کے بعد آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ صاحبزادہ نے باقاعدہ افتتاح کردیا ۔

افتتاحی تقریب میں ایس پی صدر محمد نواب خان، ڈی ایس پی پروآ سردار عالمگیر خان، ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی فہیم ممتاز خان،پے آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس معین نواز بلوچ، سمیت دیگر افسران و معززین علاقہ شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی پی او ڈیرہ کو کئے گئے کاموں بارے بریفنگ دی گئی جبکہ ڈی پی او ڈیرہ نے پودا لگایا اور دعا بھی کرائی گئی ۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگریز دور میں بنائے گئے چوکیات و تھانہ جات کو خیبرپختونخوا پولیس چیف نے ازسر نو تعمیر و مرمت و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے شروع ہے جس سے پولیس کا مورال بلند ہوگا ۔

عوام کی سہولت کیلئے مختلف مراکز قائم و تعمیر کئے جارہے ہیں ۔پولیس و عوام الناس میں روابط کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ نئے تعمیر ہونیوالی پولیس انفراسٹرکچر پر 1 ہفتے تک کام شروع ہو جائے گا جبکہ مرمتی کام آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے۔\378