دیر لوئر، کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) دیر لوئر کے علاقے گوسم منڈہ میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 دیر لوئر کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں منظور شاہ اور رحیم بادشاہ شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :