متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:11

متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی پر فردجرم عائد کرتے ہوئے متنازع ٹویٹ کیس میں بریت کی درخواست خارج کر دی، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ہفتہ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی، اعظم سواتی پر حساس اداروں کے خلاف ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی سینیٹر نے صحت جرم سے انکار سے انکار کردیا۔وکیل صفائی سہیل سواتی نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر سے یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ زیر بحث اکاؤنٹ دراصل اعظم سواتی کا ہے، جب کہ اس مقدمے میں سابق آرمی چیف فریق نہیں ہیں۔دوران سماعت اعظم سواتی نے کہا کہ قرآن میں ہمیں سچ بات کہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور جو بھی معاملہ آزادی اظہار رائے سے متعلق ہو وہ جرم نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی اگلی سماعت میں استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی۔