Live Updates

موٹر وے اور فلڈ بندوں کی مرمت تک بحالی آپریشن جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر ملتان

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) جلالپور پیر والہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے ہفتہ کو موٹر وے سیکشن کا دورہ کیا اور انفراسٹرکچر بحالی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موٹر وے اور فلڈ بندوں کی مرمت تک بحالی آپریشن جاری رہے گا ۔انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو مثالی سہولیات کی فراہمی جاری ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں ۔وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ جلالپور پیر والہ کے فلڈ ریلیف کیمپس میں 5 ہزار افراد مقیم ہیں،جن کو خوراک،ادویات و دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات