اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ضلع کرک میں 17 فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:01

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ضلع کرک میں 17 فتنہ الہندوستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کرک میں 17 فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کا خاتمہ قابلِ تحسین کارنامہ ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے قوم کو بڑے حادثے سے محفوظ کیا،پارلیمان، حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔