
پنجاب میں موسمی حالات، فضائی آلودگی کی پیشگوئی کرنے والا جدید فورکاسٹ سسٹم تیار کرلیا گیا
جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان کا یہ پہلا ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم ہے، خود کار نظام فضائی آلودگی کی مقدار ماپے گا، فصل کی باقیات جلانے پر کریک ڈاؤن بھی اس نظام کا حصہ ہے، سینئروزیر مریم اورنگزیب
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 27 ستمبر 2025
19:05

(جاری ہے)
جدید نظام شہریوں کو صحت کی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر بھی بتائے گا - خود کار نظام فضائی آلودگی کی مقدار ناپے گا اور موسمی حالات کی تبدیلی کا ریکارڈ مرتب کرے گا- وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کی بدولت یہ جدید نظام سائنسی بنیادوں پر مبنی پالیسی سازی میں مددگار کرے گا-وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب نے سیکریٹری ماحولیات سلوت سعید، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ اور ای پی اے ٹیم کو ایئر فورکاسٹنگ ماڈل کی تیاری پر سراہا-مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ نظام پنجاب میں سموگ کے خاتمے کے حکومتی پلان کا حصہ ہے۔
فصلوں کی باقیات جلانے پر کریک ڈاؤن بھی اس نظام کا حصہ ہے- سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جدید آلات کے ذریعے فضائی آلودگی کی سطح، موسمی حالات اور شہری علاقوں کی ہوا کے معیار کی مسلسل نگرانی کی جائے گی- گاڑیوں اور صنعتی دھوئیں پر قابو پانے کے اقدامات جاری ہیں ۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا- شہری سموگ سیزن کے دوران غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں -سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ سموگ کے دوران بزرگ، بچے اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔مزید اہم خبریں
-
بجلی صارفین پر 6 سال کیلئے فی یونٹ 3 روپے سے زائد فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
-
قتل اور تشدد کے الزامات، بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
قوم کو تقسیم کرنے والوں کو عوام ووٹ نہ دیں، ووٹ صرف خدمت اور کام پر دیں
-
پنجاب میں موسمی حالات، فضائی آلودگی کی پیشگوئی کرنے والا جدید فورکاسٹ سسٹم تیار کرلیا گیا
-
جرمنی میں ہر سال گیارہ ملین ٹن خوراک کوڑے میں پھینک دی جاتی ہے
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ضلع کرک میں 17 فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش
-
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے دور میں ہر پاکستانی 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہو گیا
-
ڈنمارک کے بڑے فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرونز کی پروازیں، کئی ہوائی اڈے بند
-
سعودی عرب، غیر ملکیوں کے بچوں کی ملازمت کے لیے نئے ضوابط جاری
-
افغانستان پر پاکستان، ایران، چین اور روس کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
-
پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، یہ بہترین وقت ہے. مشاہد حسین سید
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.