اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:19

اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 ملزمان ..
اسلام آباد، ہری پور، ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کارروائیاں کیں۔ دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ دوسری کارروائی میں ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ سے 220 گرام وزنی 33 کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ گجرات کے قریب ایک گاڑی سے 64.8 کلوگرام چرس اور 18.6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جس میں 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 6 کلوگرام آئس جبکہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک بساوا میں ایک گھر سے 1.2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔