
اسلام آباد،چار مجرمان سمیت 15 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
ہفتہ 27 ستمبر 2025 18:45
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ مارگلہ ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ گولڑہ ، تھانہ ترنول ، تھانہ کھنہ ، تھانہ کورال، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3350 گرام ہیروئن ، 1225 گرام چرس ،100 آئس ،08 عدد مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن اورایک عدد خنجربرآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کیلئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار"15 پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔
مزید اہم خبریں
-
تمام ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کا احترام ہونا چاہیے، چینی وزیراعظم
-
بنگلہ دیش کا ترقی پذیر ممالک سے چرائی گئی دولت واپس لانے کا مطالبہ
-
سلامتی کونسل: ایران پر پابندیوں میں نرمی برقرار رکھنے کی قرارداد نامنظور
-
بھوٹان کا سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان بڑھانے کا مطالبہ
-
پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کے لیے پیغام ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو قوم مائنس کردے گی
-
سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا
-
سندھ اور کراچی میں جو سسٹم کام کر رہا ہے وہ اسلام آباد سے کنٹرول ہو رہا ہے
-
بجلی صارفین پر 6 سال کیلئے فی یونٹ 3 روپے سے زائد فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
-
آج کا جلسہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
-
قتل اور تشدد کے الزامات، بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پنجاب میں پاکستان کا پہلاجدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے،صوبائی وزیرمریم اورنگزیب
-
قوم کو تقسیم کرنے والوں کو عوام ووٹ نہ دیں، ووٹ صرف خدمت اور کام پر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.