راولپنڈی،خواتین سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھیننے والا اشتہاری گرفتار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 18:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)صدر واہ پولیس نے گن پوائنٹ پر خواتین سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھیننے والا اشتہاری گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر خواتین سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھیننے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے ساتھی کے ہمراہ واردات کی تھی، واقعہ کا مقدمہ اپریل 2025 میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا جسے صدرواہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، اشتہاری کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :