آزاد کشمیر کے سول ڈیفنس اہلکاروں نے بلاسٹ ٹراما کیئر کورس مکمل کرلیا:

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:19

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) محکمہ سول ڈیفنس آزاد کشمیر کے پانچ اہلکاروں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو 1122) لاہور میں بین الاقوامی ریڈ کراس کے زیر اہتمام بلاسٹ ٹراما کیئر ( بی ٹی سی ) کورس کامیابی سے مکمل کیا۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ تربیت 26 ستمبر کو اختتام پذیر ہوئی، جس میں اہلکاروں کو دھماکوں اور حادثات کے دوران شدید زخمیوں کو فوری اور جدید طبی امداد فراہم کرنے کے مؤثر طریقوں کی تربیت دی گئی۔ ترجمان سول ڈیفنس کے مطابق یہ تربیت خطے میں ہنگامی صورتحال کے دوران جانیں بچانے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔