فیصل آباد میں ایک طالبہ کے ورثا کا دوسری طالبہ پرتشدد کا افسوسناک واقعہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)طالبہ پر تشدد کاافسوسناک واقعہ،گورنمنٹ گریجویٹ وویمن کالج سمن آباد انتظامیہ اور پولیس کی بے بسی پر دلبرداشتہ ہوکرطالبہ کے والد اسد اللہ خان نے وزیر اعلی ہاوس پنجا ب کے سامنے خود سوزی کا اعلان کردیا،طالبہ کے والد اسد اللہ خان کاکہناہے کہ لاپرواہی کی انتہا، 12ویں کلاس کی دو طالبہ کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا، ایک طالبہ نے گھر سے والد،والدہ اور دو بہنوں کو بلوا کرکلاس فیلو کو باندھ کر تشدد کیا، تشدد سے طلبہ بیہوش‘ حالت غیر ہونے پر طالبہ کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، کالج انتظامیہ خاموش ،متاثرہ طالبہ کے والد اسد اللہ خان کا کہناہے کہ کالج انتظامیہ نے 15 پر کال کرنے اور ریسکیو 1122 کو بلانے کی بجائے تماشہ لگایا میری شکایت ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر کالجز،ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے بھی نہیں سنی ،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 29ستمبر کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف فیصل آباد آرہی ہیں تو میں انکا پروگرام خراب نہیں کرناچاہتا اس لیے میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ 30ستمبر بروز منگل کو وزیر اعلی پنجاب ہاوس کے سامنے خودسوزی کروںگااور میں اپنا بیان اپنے وکیل کو تحریر جمع کروادیاہے۔