کوہاٹ اور کرم میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)کوہاٹ اور کرم میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ہفتہ کے روز کوہاٹ کے دورافتادہ علاقہ بماں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احسان اللہ نامی شخص جاں بحق اور نوررحمن زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دیرنیہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ ادھر قبائلی ضلع کرم کی وسطی تحصیل میں قبائلی رہنما حسین خان اورکزئی کو اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جب وہ موٹرسائیکل پروسطی کرم کے علاقہ پستہ ونی سے لوئر کرم کے علاقہ بگن جارہاتھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی مزید تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔