راولپنڈی پولیس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں اعزازی اسناد اور تعریفی لیٹرز تقسیم

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو اعزازی اسناد اور تعریفی لیٹرز دیئے گئے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے افسران کو اسناد پیش کیں۔ تقریب میں ایس پی راول سعد ارشد، اے ایس پی نیو ٹاؤن انعم شیر، ڈی ایس پی سٹی اظہر حسن شاہ اور ڈی ایس پی کینٹ خالد محمود کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی لیٹرز دیئے گئے۔

اسی طرح مختلف تھانوں کے افسران بشمول ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر جواد عباس، ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر سکندر نواز، ایس ایچ او نیو ٹاؤن انسپکٹر محمد لقمان پاشا، ایس ایچ او مندرہ انسپکٹر تنویر اشرف، ایس ایچ او پیرودھائی انسپکٹر علی عباس ہمدانی، ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم، انسپکٹر محمد عجائب، انسپکٹر افتخار احمد، انسپکٹر قلزم ظہیر، ایس ایچ او نصیرآباد سب انسپکٹر خالد یار، ایس ایچ او جاتلی سب انسپکٹر جمال نواز، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آفتاب حسین اور سب انسپکٹر ممتاز خان کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ افسران کی حوصلہ افزائی کا مقصد ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور دیگر اہلکاروں کے لیے مثال قائم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :