ریلوے انتظامیہ نے نارووال سٹیشن پر قائم 14 دوکانیں نیلام کر دیں

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے نارووال ریلوے اسٹیشن پر 14 دوکانوں کی کامیاب نیلامی کر دی، نیلامی سے ریلوے کو 26 لاکھ 68 ہزار روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ یہ دوکانیں معقول بڈز نہ ملنے کی وجہ سے2018 سے خالی پڑی تھیں ۔ بہتر مارکیٹنگ اور موثر حکمت عملی کے نتیجے میں اب یہ دوکانیں کامیابی سے نیلام کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمرشل آفیسر عدنان مروت کی سربراہی میں نیلامی کے عمل میں بہترین بڈز حاصل کیے گئے۔ شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے شعبہ اکاونٹس کے نمائندے بھی نیلامی کے عمل میں شامل تھے۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق شعبہ کمرشل اور لینڈ میں مزید نیلامیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔