Live Updates

سیالکوٹ، سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے احمد باجوہ کی بیوہ عصمت سرفراز سکنہ بھیکو چھور، محمد نوید کی بیوہ رخسانہ کوثر سکنہ گنہ کلاں، اعظم حسین کی بیوہ عمرانہ کوثر سکنہ فتح گڑھ اور محمد انور بٹ کی بیوہ پروین سکنہ منڈیانوالہ میں 10،10 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ عباس ذوالقرنین، اکبر گل اور محمد خان بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کے دکھ بانٹنے کے لیے ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں۔ یہ امدادی رقم ان کے غم کا مکمل مداوا نہیں لیکن ہمدردی اور احساس کا مضبوط پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کی مؤثر کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات