غزہ جانے والا نیا فلوٹیلا سسلی سے روانہ ہو گیا

غیر قانونی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں،منتظمین

اتوار 28 ستمبر 2025 13:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) منتظمین نے بتایا کہ 10 جہازوں کا ایک قافلہ ہفتے کے روز جنوبی اٹلی کے شہر سسلی سے غزہ کے لیے روانہ ہو گیا جس میں 60 افراد بشمول نو ممالک کے منتخب عہدیداران بھی سوار ہیں۔

(جاری ہے)

فریڈم فلوٹیلا کولیشن (ایف ایف سی) اور تھازنڈ میڈلینز ٹو غزہ (ٹی ایم ٹی جی)نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فلسطینی سرزمین تک امداد پہنچانے کے لیے غیر قانونی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری کشتیاں زیادہ تر طبی سامان، خشک خوراک اور سکول کا سامان لے جا رہی ہیں کیونکہ فلسطینیوں کی سب سے بڑی ترجیحی ضروریات میں یہی چیزیں شامل ہیں۔یہ کشتیاں عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔کشتیوں میں یورپی پارلیمنٹ اور بیلجیئم، فرانس، آئرلینڈ، سپین اور امریکہ کے منتخب عہدیداران بھی سوار ہیں۔