حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 27پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو رہا کر دیا

ٹینکر کے 27رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں،رپورٹ

اتوار 28 ستمبر 2025 14:40

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم مل کر سب کچھ کر سکتے ہیں۔