ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن

داخلی و خارجی راستوں کوبند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی تصدیق بھی کی گئی

اتوار 28 ستمبر 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیاگیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن 03 ٹیموں پر مشتمل تھا، آپریشن کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کررہے تھے۔کومبنگ/سرچ آپریشن تھانہ عزیز بھٹی، سولجر بازار اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھروں/دکانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔پولیس حکام کے مطابق بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف نے اپنے فرائض سر انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :