اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے زیراہتمام ہنر مند افرادکیلئے جاپانی زبان کے کورس کا آغاز

اتوار 28 ستمبر 2025 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے ہنر مند افراد کے لیےمختصر جاپانی زبان کا کورس شروع کیا ہےتاکہ وہ جاپان میں ملازمت کے مواقع حاصل کر سکیں۔ جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے جاپانی زبان کا بنیادی علم ضروری قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

او ای سی کے سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ او ای سی عوامی ادارہ ہے جو بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی جا سکیں اور ملک کے لیے کثیر زرِمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔

کورس کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں جن کے لیے درج ذیل شرائط ہوں گی۔کم از کم تعلیم: مڈل (آٹھویں جماعت)عمر کی حد: 18 سے 39 سال،متعلقہ شعبے میں کم از کم ایک سال کا تجربہ لازمی،کورس کی فیس 10,000 روپے (ناقابلِ واپسی) مقرر کی گئی ہے جبکہ دورانیہ تقریباً تین ماہ ہوگا۔ کلاسز کے لیے دو شفٹیں ایک صبح اور دوسری شام کے وقت دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاتمام دلچسپی رکھنے والے امیدوار جو جاپان میں ملازمت کے خواہاں ہیں jobs.oec.gov.pk/jlt_form پر جا مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :