چیچہ وطنی، گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 29 ستمبر 2025 12:42

چیچہ وطنی، گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) غازی آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں21 ، گیارہ ایل کا رہائشی بلال افضل گھریلو جھگڑوں سے سخت پریشان تھا جسکی نعش کچھ ہی فاصلے پر واقع نجی کالونی کے ایک درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ متوفی کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی ہے جسے وہ مناکرواپس لانے میں ناکام رہا اور دلبرداشتہ ہوکر زندگی کو خیرباد کہہ دیا،پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :