راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار ، 30 لیٹر شراب برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ وارث خان پولیس نے کارروائی کے کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی راول نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں منشیات فروشی اور اس کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ منشیات رکھنے اور فروخت کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :