[ پاک بحریہ کی مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا آغاز

سندھ و بلوچستان کے محکمہ جنگلات اور IUCN کا پاک بحریہ کے ساتھ اشتراک، شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگروو پودے لگائے جا چکے ہیں ،پاک بحریہ

اتوار 28 ستمبر 2025 18:30

ٰکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) پاک بحریہ نے بن قاسم، گھارو میں "مینگروو شجرکاری مہم 2025" کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی اور پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔یہ مہم محکمہ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ مینگرووز موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ساحلی آبادیوں کو زمینی کٹاؤ و قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور IUCN کے اشتراک کو سراہتے ہوئے اسے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کی اہم کوشش قرار دیا۔پاک بحریہ کے ماحولیاتی تحفظ پروگرام کے تحت اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگرووز کے پودے لگائے جا چکے ہیں۔

ان اقدامات سے نہ صرف سمندری حیات کا تحفظ ممکن ہوا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ پاک بحریہ کی مینگروو شجرکاری مہم ماحولیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :