آستانہ جنیدیہ قادریہ کی جانب سے رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد

معروف ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے، بڑی تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت

اتوار 28 ستمبر 2025 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)آستانہ جنیدیہ قادریہ کی جانب سے رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔مینارہ مارکیٹنگ اور لیکشور سٹی کے تعاون سے اس بابرکت محفل کی صدارت حضرت سید شاہ محمد اسد اللہ جنیدی القادری کر رھے تھے ۔جبکہ ملک کے معروف ثنا خواں حضرات محمد فرحان جنیدی ۔ حافظ قادری اسد الحق نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

رحمت للعالمین کانفرنس سے علامہ مولانا مفتی محمد شاہد مدنی سمیت عمران الحق جنیدی ۔ اور علامہ مولانا عبدالقادر صدیقی نے خصوصی خطاب کیا ۔ اس روح پرور محفل میلاد کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر دلاور خان اور علامہ ڈاکٹر ریاض علیمی صاحب کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر آستانہ عالیہ جنیدیہ قادریہ کی جانب سے شیلڈ اور مبارکباد پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ آستانہ جنیدیہ قادریہ کے سربراہ حضرت سید شاہ محمد اسد اللہ جنیدی القادری نے بتایا کہ ملک کے ھر کونے کونے میں فروغ نعت کی محافل عام کرنے کے لئے کوشاں ھیں ۔

میرے والد سید شاہ محمد خلیل اللہ جنیدی جو آج مدینہ منورہ جنت البقیع میں مدفن ہیں انکے وصال کے بعد سے آج تک میں 40 سال ہوگئے میں اپنی زمیداری نبھارھا ھوں۔ اور امید کرتا ھو کہ ھماری قوم وقت کی پابندی کرے۔ جو ھمارے اسلام کا جز ھی. جبکہ بابرکت تقریب کے اختتام پر لیک شیور سٹی کی جانب سے عمرے کے ٹکٹ کی قراندزای ایک خوش نصیب کا نام نکالا گیا ۔ آستانہ جنیدیہ قادریہ کی رحمت اللعالمین کانفرنس میں لیکشور سٹی کی جانب سے عمرے کا ٹکٹ تقسیم کیا گیا

متعلقہ عنوان :