اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کی وضاحت کر دی

برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں آنے والی رقوم پر2گھنٹے کے کولنگ پیریڈکا اطلاق ہوتا ہے‘ ترجمان

اتوار 28 ستمبر 2025 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر ریئل ٹائم کی بنیاد پر بروقت ہوتے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکائونٹس میں تقریباً فورا منتقل ہو جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ کولنگ پیریڈ صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس اور اکائونٹس پر لاگو ہے۔ برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں آنے والی رقوم پر 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ کا اطلاق ہوتاہے ، یہ شرط اپریل 2023 سے نافذ ہے۔اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس کے لیے صارف کی جانچ پڑتال سادہ اور قوانین نرم ہیں، جانچ پڑتال اور قوانین نرم ہونے کے باعث دھوکہ دہی پرمبنی لین دین کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔