پشاور پولیس کی کارروائی، کشمیر کے رہائشی کی چوری شدہ قیمتی گاڑی برآمدکرلی

اتوار 28 ستمبر 2025 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) چمکنی اور فقیر آباد سرکل پولیس نے کشمیر کے رہائشی کی چوری شدہ قیمتی گاڑی کو فوری اور مؤثر کارروائی کے دوران برآمد کرلیا۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گاڑی چمکنی میں اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک اشتیاق نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس نے جس تیزی اور ایمانداری کے ساتھ میری گاڑی برآمد کرکے مجھے واپس کی، اس پر میں خیبرپختونخوا پولیس اور بالخصوص پشاور پولیس کا دلی مشکور ہوں، یہ واقعی عوام دوست پولیس ہے جو ہر وقت شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔