رنبیر کپور کو سالگرہ پر بیٹی راحا نے ہاتھ سے کارڈ لکھ دیا

راحا 8 نومبر 2022 کو اداکار رنبیر اور عالیہ کے ہاں پیدا ہوئیں

پیر 29 ستمبر 2025 10:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو ان کی سالگرہ پر بیٹی راحا کی طرف سے ہاتھ سے لکھا ہوا کارڈ ملا ہے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راحا کا ہاتھ سے لکھا ہوا پیارا نوٹ شیئر کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے اس خاص موقع پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے جس میں خاص بات ان کی بیٹی راحا کپور کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط ہے۔

ہاتھ سے لکھے ہوئے خط میں راحا نے رنبیر کو مبارکباد دی ہے اور لکھا ہے کہ دنیا کے سب سے اچھے پاپا کو سالگرہ مبارک ہو۔ایک اور تصویر میں راحا اور رنبیر کے ہاتھ دکھائے گئے ہیں، جس میں انہوں نے سالگرہ کے کیک کا ایک ٹکڑا اٹھایا ہوا ہے۔دریں اثنا رنبیر کپور شام میں انسٹاگرام پر بھی لائیو آئے، جہاں انہوں نے کئی مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔

(جاری ہے)

راحا 8 نومبر 2022 کو اداکار رنبیر اور عالیہ کے ہاں پیدا ہوئیں، اس جوڑے نے ایان مکھرجی کی 2022 کی فلم برہماسترا: پارٹ ون - شیوا کی شوٹنگ کے دوران ڈیٹنگ شروع کی تھی اور اسی سال شادی کی تھی۔رنبیر اور عالیہ نے پیدائش کے بعد راحا کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا اور پاپارازیوں کے ساتھ یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ ان کی تصویر نہیں کھینچیں گے، تاہم انہوں نے 2023 میں ایک تقریب میں بیٹی کا چہرہ ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :