سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ریال سوسیڈاڈکو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا

پیر 29 ستمبر 2025 13:05

سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ریال  سوسیڈاڈکو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول ..
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے ساتویں میچ میں ریال سوسیڈاڈا کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے جولس کاؤنڈی اور رابرٹ لیوینڈوسکی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بارسلونا کی لیگ میں چھٹی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر ریال میڈرڈ سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سپین کے شہر بارسلونا کے ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم نے حریف ریال سوسیڈاڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے جولس کاؤنڈی اور رابرٹ لیوینڈوسکی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ریال سوسیڈاڈ کی جانب سے واحد گول الوارو اودریوزولا نے میچ کے 31 ویں منٹ پر سکو کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں چھٹی فتح ہے اور اس فتح کے بعد بارسلونا نے ریال میڈرڈ سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔

متعلقہ عنوان :