جینک سنر اور ایلکس ڈی مینور چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیر 29 ستمبر 2025 15:40

جینک سنر اور ایلکس ڈی مینور چائنا  اوپن ٹینس مینز  سنگلز  سیمی فائنل ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ عالمی نمبر ٹو اٹلی کے جینک سنر نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو شکست دی جبکہ آسٹریلیا کے 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل کے دوران جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک کے فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہونے پر با آسانی ٹاپ فورکے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 24 سالہ عالمی نمبر ٹو اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں جینک سنر کا مقابلہ 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :